بھارتی اوپنرز کا بنگلادیش کے خلاف شاندار آغاز

    برمنگھم: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹںگ جاری ہے۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور لوکیش راہل نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    دونوں بلے باز نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دونوں اوپنرز نے 18ویں اوور میں 100 رنز کی شراکت مکمل کی۔

    ایونٹ میں بقا کے لیے بنگلادیش کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کے لیے ایک جیت درکار ہے۔

    اتوار کے روز اسی گراؤنڈ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔