ایکسپورٹرز کوریفنڈزملے بغیر ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن نہیں ہے،ایس ایم منیر

تاجر، صنعتکاراورایکسپورٹرز ملک کا مشکل ترین حالات میں بھی کاروبارکرکے جہاد کررہے ہیں، عشائیہ سے خطاب
تقریب میں زبیرطفیل، سینیٹرعبدالحسیب خان،خالدتواب،حنیف گوہر،گلزارفیروز،شاہین الیاس سروانہ ودیگر کی شرکت

کراچی(27دسمبر 2018)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیر نے کہاہے کہ28دسمبر کو ایگ پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ 100فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی جدوجہد کو بدستور جاری رکھے گا،ہم نے 4سال پہلے تک مالی بدحال ایف پی سی سی آئی کو مستحکم بنا دیا ہے اورپروویڈنٹ فنڈ کو چار گنا کردیا ہے جبکہ ماضی میں قابض گروپ ملازمین کا فنڈ تک ہڑپ کرچکا تھا ،ہم نے فیڈریشن اسلام آباد کی بلڈنگ مکمل کرائی اور پشاور کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے،ہم نے یو بی جی کی شکل میں ایک چھوٹا سا پودا لگا تھا جو اب تن آوردرخت بن چکا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ شب صدر ڈی ایچ اے لائنز کلب،چیئرمین ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اورگھی ، نوجوان بزنس مین شیخ عمر ریحان ؎کی جانب سے یو بی جی لیڈران کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے معروف سرمایہ کار عقیل کریم ڈھیڈھی، یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، سینیٹر عبدالحسیب خان،میاں محمدادریس،خالدتواب،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،انجینئرداروخان اچکزئی،ڈاکٹر اختیار بیگ، ریاض الدین شیخ،جاوید اقبال اور میزبان عمرریحان نے بھی خطاب کیاجبکہ طارق حلیم،وحیداحمد،شکیل احمدڈھینگڑا،حنیف گوہر،وسیم وہرہ،ذوالفقارشیخ،عبدالہادی خان،ظفر بختاوری، سہیل ملک،چوہدری عرفان یوسف،کریم عزیز،عبدالرحیم جانو،یحییٰ پولانی،ملک خدا بخش،نقی باڑی اور دیگر تاجروصنعتکار شریک تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجر، صنعتکاراورایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کررہے ہیں،انہیںاچھے دنوں کا انتظارہے ،اس وقت اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس مضبوط ہاتھوں میں رہے،فیڈریشن کا حکومت کے ساتھ بہترین لائژن ہے،عمران خان ایماندار شخص ہیں کیونکہ شوکت خانم ہسپتال کی وجہ سے میری ان سے پرانی وابستگی ہے اور مجھے بخوبی علم ہے کہ انہوں نے پیسے کا غلط استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن میں مسلسل پانچویں سال بھی ہمارا گروپ کامیابی حاصل کرے گا کیونکہ ہم چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میں صاف ستھرا کام کرتے ہیں جبکہ غلط کام کرنے والوں کو بزنس کمیونٹی مسترد کرتی آئی ہے،میاں محمدادریس ،عبدالرئوف عالم،زبیرطفیل اور غضنفربلورنے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ بڑھ چڑھ کر خدمت کی ہے۔عقیل کریم ڈھیڈھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2سال قبل ہم نے ایس ایم منیر سے الگ ہوکر ان کیخلاف الیکشن لڑامگر ہم ان برسوں میں ایس ایم منیر کے خلاف کوئی غلط بات ثابت نہیں کرسکے،یہ لیڈر24گھنٹے بزنس کمیونٹی کیلئے حاضر ہے اور ایسے لوگ دنیا میں کم ہی ملتے ہیں،ہم فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی مکمل حمایت کرتے ہیںکیونکہ فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ زبیرطفیل نے کہا کہکرنسی ڈی ویلیو ہونے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن ہم ملک کی مضبوطی کیلئے حکومت سے تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیڈریشن میں نوتعمیرشدہ طارق سعید آڈیٹوریم کے افتتاح کیلئے طارق سعید کومہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا مگر ان کے بیٹے نے انہیں آنے سے روک دیا جو افسوسناک امر ہے۔سابق صدر فیڈریشن اورانٹرنیشنل ڈائریکٹرلائنز کلب میاں محمدادریس نے کہا کہ ماضی میںجو حکمران اوربیورو کریسی فیڈریشن کی قیادت کو نظر انداز کرتی تھی وہی اب فیڈریشن کی قیادت کو آن بورڈ لیتی ہے،مشاورت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور صدر ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنانے کیلئے جو کام کئے اس کا تسلسل مسلسل جاری ہے۔اس موقع پرانہوں نے لائنز کلب میں بے مثال خدمات پر ملک خدا بخش کو خراج تحسین پیش کیا۔گلزارفیروز نے یو بی جی امیدواروں کا تعارف کرایا۔

کیپشن فوٹو گراف: یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورلائنز کلب کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر میاں محمدادریس فیڈریشن چیمبرکی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اورگھی کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کوسووینئرپیش کررہے ہیں سلمان اسلم،عبدالوحید اور دیگر بھی موجود ہیں ۔