29 فروری کو شادی کرنیوالی پریتی زنٹا نے یکم مارچ کو سالگرہ کیوں منائی؟

29 فروری کو پیدا ہونے والے افراد ہوں یا پھر اس تاریخ پر شادی کے بندھن میں بندھنے والی شخصیات انہیں یقینی طور پر اپنا خاص دن سلیبریٹ کرنے کے لیے 4 سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار بھی ان ہی مخصوص شخصیات میں کیا جاتا ہے جو 29 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن وہ اپنے خاص دن کو منانے کے لیے عام افراد کی طرح 4 سال کا انتظار نہیں کرتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی سالگرہ منانے کے لیے 2024 کا انتظار نہیں کرسکتیں۔

آج یکم مارچ کو ٹوئٹر پر پریتی نے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی شوہر کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ ہی کی وجہ سے میں فون دیکھتی ہوں اور مسکراتی ہوں۔

پریتی کے مطابق یقین نہیں ہوتا کہ ہم نے ایک دہائی اکٹھے گزاری، وقت کیسے گزر گیا، میں آپ کو یاد کرتی ہوں ۔

خیال رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں 29 فروری کے دن اپنے بوائے جین گڈ انف سے خفیہ طور پر شادی کرلی تھی۔