2020: کورونا کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات

رواں سال تھوڑی حسین اور زیادہ غمگین یادوں کے ساتھ جہاں اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے وہی دنیا بھر کے لیے ایک بہت بڑی تبدیلی چھوڑے جارہا ہے۔

اس تبدیلی کا سبب فروری میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اس عالمی وبا نے اگرچہ پورا سال معمولات زندگی کو متاثر کیے رکھا تاہم زندگی کا کارواں بھی سست ہی سہی لیکن چلتا نظر آیا۔

اس چلتے کارواں کے دوران شوبز کی جہاں بہت سی شخصیات ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتی نظر آئیں وہیں کئی شخصیات عالمی وبا کے دوران بھی ازدواجی بندھن میں بندھتے دکھائی دیے۔

آئیے جانتے ہیں کہ 2020 میں پاکستان کی کون سی مشہور شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

احد رضا میر اور سجل علی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رواں برس حقیقی زندگی میں ایک ہونے والی سرفہرست جوڑیوں میں شامل ہیں۔

اداکار جوڑی مارچ کے مہینے میں ابوظہبی میں  ضیا نورائی جزیرے  کے مقام پر سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی اور نکاح کے فوراً بعد ہی ’ساحد کی شادی‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

رواں برس اپریل کے ماہ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین70 سالہ  اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں  صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی اس مشکل ترین صورتحال میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نمرہ اور راجا افتخار اعظم

فوٹو :بشکریہ سوشل میڈیا

رواں برس پاکستانی اداکارہ نمرہ خان  راجا افتخار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نمرہ خان راجا افتخارکے ساتھ 19 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

 حنا الطاف اور آغا علی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی کےساتھ رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آغا علی اور اداکارہ سارا خان کا کپل سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہا تھا۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

رواں برس  مئی میں اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل گرل صدف کنول گھر میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئے۔

اداکارہ شہروز سبزواری کی دوسری جب کہ ماڈل صدف کنول کی یہ پہلی شادی تھی اور شادی سے قبل دونوں کے تعلقات کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔

فریال اور دانیال راحیل

فوٹو:بشکریہ:سوشل میڈیا

مئی میں ہی ایک اور اداکار پاکستانی جوڑے نے سادگی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

اداکار دانیال راحیل اور فریال محمود نے لاہور میں سادگی کے ساتھ گھریلو افراد کی موجودگی میں شادی کی۔

سارہ خان اور فلک شبیر

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کی شریک حیات بن گئیں۔

سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔

 آمنہ شیخ اور عمر فاروقی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

رواں برس اگست میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے بھی معروف بزنس مین اورکوڈ مائنڈز کمپنی کے بانی عمر فاروقی کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگوٹھی کی تصویر لگائی۔ بعد ازاں ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئےچند تصاویر بھی شیئر کی۔

ثناء جاوید اور عمیر جیسوال

فوٹو: ثنا جاوید/انسٹاگرام 

رواں برس اکتوبر میں  پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال کو اپنا جیون  ساتھی بنایا۔

ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔

رباب ہاشم اور صہیب شمشاد

فوٹو :بشکریہ سوشل میڈیا

 رواں سال ماہ نومبر میں پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے صہیب شمشاد نامی شخص کے ساتھ شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

ان کی مہندی اور نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی۔