2018 کے انتخابات میں 10 سے 15 سیٹیں آر ٹی ایس کی وجہ سے ہار گئے: فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 10 سے 15 سیٹیں جیت رہی تھی لیکن آر ٹی ایس کی وجہ سے ہار گئی۔

فیاض الحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں جہاں آر ٹی ایس بیٹھا وہاں سے تحریک انصاف الیکشن ہاری، ریجیکٹڈ لوگ حکومت پر سلیکٹڈ کا الزام لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے خود ایک دوسرے کے ساتھ دھاندلی کی اور الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں 289 پٹیشن میں سے 95 قومی اسمبلی کے حلقوں کی تھیں جس میں سے مسلم لیگ ن نے صرف 15 پٹیشنز جمع کرائیں جب کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں دھاندلی کی درخواستیں جمع کرائیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آل شریف پر جھوٹ بولنا ختم ہے، میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں سے ان کے جھوٹ شروع ہوئے، ان کی کرپشن کی دم پر نیب کا پاؤں آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بنیادی ایجنڈا خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بچانا ہے، اپوزیشن کا سلوگن ہے ابو بچانے نکلے ہیں، آپ ہمارے ساتھ چلیں۔

لاہور کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن کیا کر رہی ہے۔