یہ کن دو مشہور بالی وڈ اداکاراؤں کا بچپن ہے؟

گزشتہ روز بالی وڈ بیبو کرینہ کپور نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کو پیغام دیا  تھا کہ ’ ایسا کچھ بھی نہیں جو خواتین نہ کرسکیں‘۔

اس موقع پر ان کی بڑی بہن اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پر مشتمل مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی۔

تصویر میں کرشمہ کو والدہ ببیتا اور چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کی والدہ نے کرینہ کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

تصویر کے ہمراہ کرشمہ کپور نے تمام حیرت انگیز خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد بھی پیش کی۔