WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.204.48.64' AND post_id = '441'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیرترین سے ڈھائی ماہ قبل خریدی گئی چینی اب تک مکمل نہیں اٹھائی

ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں ، چینی غائب ہونے کی وجہ میں یوٹیلیٹی انتظامیہ کی بد انتظامی اور سُستی کا انکشاف ہوا ہے۔یوٹیلیٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈھائی ماہ قبل جہانگیرترین سے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی 67 روپے فی کلو خریدی گئی تھی جس میں سے صرف 6 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز تک پہنچی جب کہ بقیہ چینی ابھی تک نہیں اٹھائی جاسکی۔منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی شوگرملز سے باقی چینی 2 دن کے اندر اٹھاناشروع کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مزید چینی کی خریداری فی الحال بند ہے،عدالتی آرڈر کے بعد چینی جہاں سے سستی ملےگی خریدیں گے،  پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) رولزپر عمل درآمد کرتے ہوئے 25 جون تک چینی خریدنا مشکل ہے، رولز سےاستثنٰی کے لیے متعلقہ وزرات اورپیپرا کو الگ الگ خط لکھ دیے ہیں۔

دوسری جانب آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز  کا کہنا ہے کہ آٹا ملیں یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستا آٹا دینے پر تیار نہیں ہیں اور سپلائی میں فرق کے باعث آٹےکی قلت  آئی ہے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے گندم لے کر آٹاملوں کو دیں گے اور دو سے تین روز میں آٹےکا مسئلہ حل کرنےکی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں