WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '54.237.183.249' AND post_id = '1136'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ، دوغلہ قرار دیدیا

اداکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر کئی بار شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ نشر کرنے اور ترکش اداکارہ اسراء بیلجیک کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر مخالفت کرتے نظر آئے ہیں۔

یاسر حسین کی اس مخالفت پر انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا لیکن اب یاسر کو ایک مرتبہ پھر صارفین کی کڑوی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین اور اداکارہ حرا مانی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں فنکار کسی شادی میں ایک بھارتی گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔

یاسر حسین کو اس ویڈیو میں بھارتی گانے پر ڈانس

کرتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین نے یاسر حسین کو دوغلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کیوں بھارتی گانے پر ڈانس کر رہے ہیں؟ اپنے گانوں کو کیوں پروموٹ نہیں کرتے؟

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل کا مخالف اب خود بھارتی گانوں پر ڈانس کر رہا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترکش اداکارہ اسراء بیلجیک کو ایک پاکستانی برانڈ نے اپنا ایمبیسیڈر بنایا تھا جس پر یاسر حسین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں