ہنگورجہ( نمائندہ سنوائی )

گورجہ کے گاءوں سائینداد سولنگی کے نوجوان گلبہار سولنگی کو ہاف فراء کرنے پر ان کے ورثاء کی جانب سے ہنگورجہ پہنچ کر احتجاجی مظاھرا کر کے دھرنا دیا گیا ۔ مظاھرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ نوجوان کے ورثاء مسمات فریداں ،محمد اویس،شاہ بخش، حبدار اور دیگران نے الزام عائد کیا کہ پانچ دن قبل کوٹڈجی سمیت مختلف تھانوں کی پولیس گلبہار سولنگی کے گھر پر چڑہائی کر کے ان کو گرفتار کیا تھا ۔ آج کوٹڈجی پولیس نے جھوٹے پولیس مقابلے میں ہمارے نوجوان کو ہاف فراء کر دیا ہے ۔ انہوں نے آء جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی انکوائری کر کے انصاف فراھم کیا جائے ۔ہنگورجہ(نمائندہ سنوائی ) ہنگورجہ ہایر سیکنڈری اسکول کے تین اساتذہ کرونا میں مبتلا ،ڈی ایچ او خیرپور کی جانب سے اسکول کو بند کرنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر کو لیٹر لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ ہایر سیکنڈری اسکول کے تین اساتذہ امام الدین سھتو،مہتاب میمن اورضمیر حسین چنو کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو ہو گئی ہے ۔ ٹی ایچ او سوبھوڈیرو ڈاکٹر رحمت اللہ میمن اور فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالرحمن میمن نے بتایا کہ ہنگورجہ ہایر سیکنڈری اسکول کے تین اساتذہ سمیت تحصیل سوبھوڈیرو کے پانچ افراد کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد حسن ابڑو نے ڈپٹی کمشنر خیرپور کو لیٹر لکھ کر ہایر سیکنڈری اسکول کو بند کرنے اور لاک ڈاءون پر عمل کرنے کا کہا ہے ۔