WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '2097'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ہنگورجہ رپورٹ محمد زمان سولنگی )

ہنگورجہ رپورٹ محمد زمان سولنگی ) جسقم کی جانب سے سندھ کے سمندری جزیروں کو وفاقی حکومت کے قبضے کیخلاف 25 اکتوبر کو ببرلوء باء پاس پر دہرنا دے کر پنجاب جانے والے راستے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور وفاقی حکومت آرڈیننس واپس نہیں لیا تو سندھ بھر میں احتجاجی دہرنے دیئے جائینگے ۔ جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی کا اعلان ۔ ہنگورجہ اور رسول آباد میں جسقم کارکنان کی کارنر میٹننگ سے خطاب کرتے ہوئے جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی نے کہا ہے کہ سمندری جزیرے سندھ کی ملکیت ہیں ان پر قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ وفاقی حکومت آرڈیننس جاری کر کے سندھ اور بلوچستان کے سمندری جزیروں پر قبضہ کر کے شہروں کی تعمیرات کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جو سندھ کی وحدہ نیت پر وار سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت سمندری جزیرے وفاق کے حوالے کرنے کے لیئے سہولتکار کا کردار ادا کیا ہے ۔ اب پی پی حکومت ڈرامے بازی کر رہی ہے لیکن سندھ کے عوام کوپتا چل گیا ہے کہ پی پی سندھ دشمن منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25اکتوبر کو قومی شاہراہ ببرلوء باء پاس پرتاریخی دھرنا دیا جائیگا اور پنجاب کے تمام راستے بند کر دیئے جائینگے ۔ اس دہرنے میں بھر پور شرکت کرنی ہوگی ۔ انہوں نے سیاسی سماجی اور شہریوں کو دھرنے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ جسقم وائیس چیئرمین امجد خان مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کو ببرلوء باء پاس پر تاریخی دھرنا دیا جائیگا ۔ سندھ کے حقوق کی حاصلات کے لیئے ہماری جدوجھد جاری رہے گی ۔ کارنر میٹننگ سے جسقم رہنما دیدار شام،ایوب لاشاری اور دیگر رہنماءوں نے خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں