ہنگورجہ( رپورٹ محمد زمان سولنگی)

ہنگورجہ( رپورٹ محمد زمان سولنگی) راجپر قومی اتحاد کی جانب سے گاءوں لعل بخش راجپر میں ملک گیر کنونشن منعقد کیا گیا ۔ کنونشن میں راجپر برادری کے سیکڑوں معززین نے شرکت کی ۔ کنونشن سے راجپر برادری کے چیف سردار خالد میاں راجپر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے سمندری جزیروں پر وفاق قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن سمندری جزائر سندھ کی ملکیت ہیں ۔ سندھ کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دینگے ۔ سندھ کیخلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ جب تک ایک بھی سندھ کا غیرتمند سندھی زندہ ہے ۔ سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ راجپر برادری متحد اور منظم ہو چکی ہے ۔ راجپر برادری کو تعلیم، صحت کی معاملات پر توجہ دینی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ راجپر برادری کے لاکھوں افراد پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر ملکی سرحدوں پر انڈیا کیخلاف لڑنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برادری کے م سائل حل نہیں کیئے جارہے ۔ کنونشن سے پی پی ایم پی اے منور حسین وسان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ وفاق سندھ کے حقوق غضب کر رہا ہے ۔ سمندری جزیروں پر قابض ہونے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سندھ اسیمبلی نے وفاقی آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے ۔ کنونشن سے سردار احمد خان راجپر، سردار نذیر احمد جامڑو، حبیب راجپر، خالد راجپر، لیاقت راجپر، یاسین راجپر، شکیل راجپر اور دیگران نے خطاب کیا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہنگورجہ( رپورٹ محمد زمان سولنگی) جشن عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول سلسلے میں گاءوں بنگل خان چانگ میں مصطفیﷺ کانفرنس منعقد کی گئی ۔ کانفرنس سے قادری تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما سید گل احمد شاہ قادری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول خوشی کا دن ہے ۔ دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ ملک بھر میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو حضور اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرنا ہوگا ۔ دوسری جانب سے ہنگورجہ القاسمیہ مسجد میں جشن عید میلاد کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے جماعت اہل سنت کے مولانا مولوی عبدالمالک شر سکندری، حافظ ملازم حسین چنہ نے خصوصی خطاب کیا جب کہ سندھ کے نامور نعت خوان احسن رضا قادری نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعت رسول مقبولﷺ اپنے خوبصورت آواز میں سنا کر تقریب میں موجود عاشقان رسولﷺ مرحبا مرحبا یا مصطفیﷺ کے نعرے گونج اٹھے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہنگورجہ( رپورٹ محمد زمان سولنگی) ہنگورجہ تھانے کی حدود میں سگیوں لنک روڈ پر مسافر گاڑیوں اور شہریوں سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے لوٹ مار کی گئی ۔ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکو نے فائرنگ شروع کر دی ، ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈاکو کا ایک ساتھی مارا گیا ۔ جب کہ ایک زخمی ہو گیا ۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور قتل ہونے والے ڈاکو کی نعش اور زخمی کو اسپتال لایا گیا ۔ جہاں پر مرنے والے ڈاکو کی شناخت سلیم خشک اور زخمی کی شناخت حاکم علی جتوئی کے طور پر کی گئی ۔ دوسری جانب لوٹ مار کا شکار ہونے والے شہریوں مرید حسین سھتو، شوکت ملاح، اللہ بخش قریشی اور دیگران نے بتایا کہ ڈاکو مزاحمت پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں ایک قتل ہوگیا ہے اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایچ او ہنگورجہ اقبال احمد رڈ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو سلیم خشک کا کرمنل رکارڈ موجود ہے ۔ مزید تفتشویش کی جارہی ہے ۔ تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔