WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2863'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ہنگورجہ(رپورٹ محمد زمان سولنگی)

ہنگورجہ(رپورٹ محمد زمان سولنگی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور چانگ برادری کے سردار کمال خان چانگ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ڈسمبر کے آخر میں ختم ہو جائے گی اور عوام کو مہنگائی سے نجات عمران کی حکومت جانے سے ملے گی ۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ چوری کیا گیا ۔ پی پی کی جیتی ہوئی سیٹوں پر ان کو ہرایا گیا ہے ۔ سندھ کے سمندری جزائر پر وفاق کا قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ وفاقی حکومت کو آرڈیننس واپس لینا ہوگا ۔ ہنگورجہ میں سردار سلیم خان چانگ ، سردار فیروض خان چانگ، میر عمران خان تالپور ، ریاض خان چانگ ، رانجھن خان چانگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کیخلاف تحریک کامیاب ہو جائیگی اور ڈسمبر کے آخر میں عمران حکومت سے عوام کو نجات حاصل ہو گی ۔ عمران خان ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ مہنگائی کا طوفان عوام کے لیئے سونامی ثابت ہوا ہے اور عوام مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے کوشان ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لیئے جدوجھد کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ کشمور سانحہ انتھائی افسوس ناک ہے جس کی مذمت کرتے ہیں معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ کا عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 6 ڈسمبر سندھی کلچرل ڈے منایا جائیگا چانگ برادری بھی کلچرل ڈے میں حصہ لے گی ۔ اس سے قبل سردار کمال خان چانگ ہنگورجہ پہنچا تو ان کا چانگ برادری کے سیکڑوں افراد اور پی پی کارکنان نے رئیس بنگل خان چانگ ،عزیز اللہ میمن، اسرار احمد گلال ، عبدالرحیم چانگ، حاکم علی سھتو اور دیگران کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیئے گئے بعد میں سردار کمال خان چانگ،رئیس عمران خان تالپور،سردار سلیم خان چانگ،سردار فیروض خان چانگ،رئیس امدادخان چانگ ،ریاض خان چانگ کی قیادت میں گاڑیوں کا بڑا قافلہ پنجاب کے رحیم یار خان کے لیئے روانا ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں