ہنگورجہ(رپورٹ محمد زمان سولنگی)

ہنگورجہ(رپورٹ محمد زمان سولنگی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، مختیار فورس والنٹیئر، ابراہیم اسکاءوٹس ہنگورجہ کی جانب سے ہنگورجہ پریس کلب کے سامنے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعے پر احتجاجی مظاہرا کرنے کے بعد سید ذاکر حسین شاہ، سید صوبل علی شاہ، سید زہیر حسین شاہ، سید حنین شاہ، زوار لیاقت علی دایو، مولوی شاہد عباس ملاح، میاں نجم علی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا ۔ مظاھرین جنت البقیع میں بی بی فاطمہ الزہرہ،ازواج رسول، اصحاب رسول ﷺ کی مسمار قبریں دوبارا تعمیرات کرانے اور اسرائیل کی جاریحت کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ اس موقعے پر شیعہ رہنماءوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے مکہ اور مدینہ پاک میں پاک رسولﷺ کی بیٹی بی بی فاطمہ الزہرہ سمیت ازواج رسولﷺ، اصحاب رسولﷺ کی قبروں کو مسمار کرکے ان کی توہین کی گئی ہے جس کو دوبارا تعمیر کروانے کے لیئے ہم احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور اسرائیلی ظلم کیخلاف مسلم عماء کو اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو آواز اٹھانی ہوگی ۔