WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.172.136.29' AND post_id = '4656'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

گھوٹکی رپورٹ نعمت اللہ

گھوٹکی رپورٹ نعمت اللہ کولاچی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ موجودہ دور جدید میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ہاتھ سے قرآن پاک تحریر کرنے والی طالبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے 10 ماہ کے دوران ہاتھ سے قرآن پاک تحریر کرنے والی چھٹی جماعت کی طالبہ میمونہ کولاچی کو اپنے دفتر مدعو کرکے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر میں ہاتھ سے قرآن پاک تحریر کرنا بڑا کارنامہ ہے جس پر وہ بچی کو داد دیتے ہیں کیوں کہ محنتی بچوں کی حوصلا افزائی کرنے سے وہ مستقبل میں مزید لگن و جذبے سے کام کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجون نسل کو اپنا قیمتی وقت ضایع کرنے کے بجائے تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں