WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.237.67.179' AND post_id = '2078'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کیمروں کو گھورنے والا مشہور ٹک ٹاک اسٹار

ٹک ٹاک پر  مشہور  ہونے کی خواہش رکھنے والے افراد ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت اور نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں نا جب قسمت مہربان ہو جائے تو زیرو کو بھی ہیرو بنتے دیر نہیں لگتی۔

جی ہاں، آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایک ایسے اسٹار سے جو ٹک ٹاک پر اس لیے مشہور ہو گیا کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز میں صرف کیمرہ کو گھورتا رہتا ہے۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والا ‘اہن ترن تن’ نامی یہ شخص اپنے اسمارٹ فون کیمرے کو گھورنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔

ان کی ویڈیوز میں ویتنامی بیک گراؤنڈ میوزک اور کیمرے کو گھورنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ان کی ویڈیوز لاکھوں ویوز حاصل کرلیتی ہیں۔

اہن ترن تن کے پروفائل میں چند درجن ویڈیو کلپس کے علاوہ کچھ نہیں ہے یہاں تک کہ ان کی اپنی ٹک ٹاک بائیو بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ان کے اکاؤنٹ پر 7.8 ملین لائکس کے ساتھ 5 لاکھ فالورز موجود ہیں۔

تن کی حالیہ مشہور ہونے والی ویڈیو میں انھیں ایک جھولے میں لیٹے موبائل فون کیمرے کو گھورتے دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں