کیا نوازشریف نے زرداری کیخلاف پٹیشن دائر نہیں کی؟ شیخ رشید کے 3 سوالات

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مزید 3 سولات پوچھ لیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کیا نوازشریف نے آصف زرداری کیخلاف میموگیٹ کیس میں پٹیشن دائر نہیں کی؟

شیخ رشید نے یہ بھی پوچھا کہ کیا نوازشریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے ہوئی ملاقات کا احوال دفترخارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو بتایا؟

تیسرا سوال وفاقی وزیر نے یہ پوچھا کہ  مریم نواز نے 10ماہ ٹوئٹراکاؤنٹ بند کیوں رکھا؟

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے مگر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نہ نکلے۔