WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.107.209' AND post_id = '849'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کیا عید پر کراچی میں بارش ہو گی یا نہیں؟

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحی پر کراچی کے اوپر مون سون کا ایک اور سسٹم متوقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کی شدت مزید کمزور ہوگئی ہے جس کے باعث کراچی میں دوپہر یا شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی مون سون کا سسٹم بن سکتا ہے تاہم  اِس سسٹم کے بننے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں بروز ہفتہ یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور اس دوران بیشتر میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں