کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70 فیصد اضافہ

کورونا وائرس  کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 5ہزار 765 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 3ہزار 398 تھی۔

 رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سےکل 7 اموات ہوئی تھیں اور اب صرف 24 گھنٹوں میں 13 اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں  مسلسل تیسرے روز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی گئی  ہے اور  ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے باعث  برطانیہ میں21 جون سے لاک ڈاؤن اور پابندیاں ختم کرنےکاروڈ میپ بھی خدشات کاشکار  ہوگیا ہے۔