WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '5368'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کورونا: کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری

لاہور: کورونا وائرس کی کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمدپرپابندی سےمتعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا،مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط کوپوراکرناہوگا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شئیر کی جائیں گی جب کہ درکار تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کوبھیجیں گی۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث ایک بار پھر کئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں اور بعض اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی 11 اپریل تک بند کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں