WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.234.252.109' AND post_id = '4746'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کورونا میں اضافہ: پنجاب کے7 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی

کورونا کیسز  میں اضافےکے پیش نظر پنجاب کے7 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا کیسز روز بروزبڑھنےلگے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 815 اور صرف لاہور میں 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں خاتون ٹیچر سمیت 13ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد  محکمہ تعلیم پنجاب نےکورونا کیسز بڑھنے پر 7 اضلاع کےتعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ان اضلاع میں لاہور ،گجرات ، ملتان ، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں، محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں