کوروناوائرس سے بچائوں

کوروناوائرس سے بچائوں اور اس کو محدود کرنے کے لئے حکومت سندھ کے جزوی لاک ڈائون حکم پر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی نے پولیس نفری کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں, مارکیٹوں, چوک چوراہوں کا گشت کیا موبائل مارکیٹ ساتھ روز کے لئے مکمل سیل

مورو کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانوں کے علاوہ مکمل شہر بند کوروناوائرس ایس او پیز پر مکمل عمل کرونا ہے: SDM احسان اللہ یوسفزئی

مورو(رپورٹر ایم اقبال کلھوڑو) حکومت سندھ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز رائو شاہد بلال کی سخت ہدایات پر تحصیل مورو کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی نے جمعہ کے روز شہر میں جزوی لاک ڈائون لگا دیا شہر کے کھانے پینے اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دوکانیں مکمل کھلی رہیں جبکہ دیگر کاروبار کی دوکانیں مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی نے روینیو عملے, میونسپل عملے اور پولیس فورسز کے ساتھ شہر مورو کے مارکیٹوں,مین روڈ,درس روڈ, مین بازار,ریشم گلی,دادو چوک اور دیگر علاقوں اور مقامات کا گشت دوران گشت کھلی ہوئی موبائل مارکیٹ اور کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل مارکیٹ مورو کو ساتھ روز کے لئے مکمل سیل کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی نے بتایا کہ مورو کی عوام کی جان و مال حفاظت کرنا میرا فرض ہے کورونا وائرس جیسی خطرناک وباء سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے احتیاطی تدابیر حکومت سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں مورو شہر کے اندر کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کو انتہائی مؤثر انداز میں چلا رہے ہیں شہری اپنے گھروں میں رہ کر ہی اپنی زندگیوں کو کوروناوائرس جیسی مہلک مرض سے بچا سکتے ہیں جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس موقع پر کلارک شمن علی کوریجو, برکت ملک, فرحان علی راجپوت, اعجاز کورائی, مکیش کمار, نور محمد سموں, ساجد چوہان,عمران لانگاہ,اصغر علی اور دیگر بھی موجود تھے