WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.172.136.29' AND post_id = '4262'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کنگنا کا ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر ہونے کا دعویٰ

متعدد مرتبہ آسکر  ایوارڈ جیتنے والی ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے مقابلے خود کو  بہترین اداکارہ قرار دینے کے بعد اب بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے  ڈرامہ فلم ‘منی کارنیکا’ کے ایکشن ڈائریکٹر کی جانب سے اپنی تعریف سے متعلق پرانی کہانی شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ۔

ہاہاہا بہت پریشان ہیں لبروز ( لبرلز بہت پریشان ہیں): یہ دیکھیں ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘بریو ہارٹ’ اور بہت سی لیجنڈری ایکشن فلمز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات کی جائے تو میں ٹام کروز سے بہتر ہوں’۔

واضح رہے کہ فلم منی کارنیکا کے ایکشن ڈائریکٹر نک پاؤل نے کہا تھا کہ میں نے رسل کروو، ٹام کروز اور بریڈ پٹ کے ساتھ کام کیا ہے لیکن اس نے (کنگنا رناوت) نے مجھے ایک منفرد تجربہ دیا جس میں ایک اداکارہ اس پیک کی قیادت کر رہی تھی، ایک ایسا وقت تھا جب اس نے ٹام کروز کے مقابلے بہتر اسٹنٹ کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت کا  ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ  اور ہالی وڈ اداکارہ گال گیڈٹ  کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں  رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے (زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں