WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.204.48.64' AND post_id = '1145'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کسی میں طاقت نہیں جو کراچی کو سندھ سے الگ کرے: مراد علی شاہ

سجاول: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی میں طاقت نہیں جو کراچی کو سندھ سے الگ کرے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سجاول میں مین سیم نالے کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی میں طاقت ہی نہیں ہےکہ کراچی کوسندھ سےالگ کرے، سندھ کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش بہت ہوئی ہے اور نقصان بھی ہوا ہے،کمیٹی ضلع کے نقصان کا تخمینہ لگائےگی اور نقصان کے ازالے کے لیے پیکج دیا جائے گا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہوں،لازمی بارشوں میں نکلوں گا،لانگ بوٹ اور رین کوٹ پہنوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں