WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2567'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی: گیس سلنڈر پھٹنے سے غبارہ فروش اور بچہ جاں بحق

کراچی: سہراب گوٹھ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں پیش آیا جہاں غبارہ فروش ایک رکشے میں سلنڈر رکھکر غبارے فروخت کرنے کے لیے اکثر اس علاقے میں پہنچتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی غبارہ فروش رکشے میں اپنا سلنڈر رکھ کر علاقے میں پہنچا تو اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑا ہوا 12 سالہ بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں عباسی شہید منتقل کردی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں