WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '987'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی: گلشن حدید میں کریکر حملہ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر بم حملے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو کریکر کے ٹکڑے اور لیور بھی ملا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں روسی ساختہ آر جی ڈی ون کریکر بم استعمال کیا گیا، کریکر حملہ اس سے قبل ہونے والے کریکر حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی، ڈی ایس پی گلبہار کے دفتر، سچل میں دکان اور  لیاقت آباد 10 نمبر میں احساس سینٹر پر بھی روسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں