WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.81.28.10' AND post_id = '527'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی: نجی ائیرلائن نے مشتبہ لائسنس پر 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا

کراچی: نجی ائیرلائن نے مشتبہ لائسنس پر 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔

ترجمان نجی ائیرلائن کے مطابق گراؤنڈ کیے گے پائلٹس میں ایک کیپٹن اورایک فرسٹ آفیسرشامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی کلیئرنس ملنے تک گراؤنڈ رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی جس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148 مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی ہے اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔

غلام سرور خان کے مطابق دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سےزائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر بھیج دی ہیں۔

غلام سرورخان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں جب کہ حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے ہیں۔

پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر کیپٹن چوہدری سلمان نے وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے جاری مشتبہ لائسنس رکھنے والے پائلٹس کی فہرست کو بے بنیاد قراردے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں