WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2161'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی: مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی پر رہائشی عمار ت میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا جس کے بعد ہر طرف گرد وغبارچھا گیا۔

پولیس اور سوئی گیس کمپنی کی ٹیمیں آج جائے وقوع کا دورہ کریں گی جب کہ عمارت کے اگلے حصے کو گرانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل بالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ مسکن چورنگی پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکےمیں 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے قدرتی گیس لیکیج کا دھماکا قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں