WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '5071'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر کا دست راست گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راست کو گرفتار کر لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے دست راست کو گرفتار کیا۔

ادھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے بلوچ کالونی کے قریب سے مقابلے میں گرفتار ملزم پر 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم کاشف کو زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا۔

ساجد سدوزئی کا بتانا ہے کہ ملزم کا ساتھی فرار ہے، ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں