WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.98.214' AND post_id = '5887'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی سپورٹس کمپلیکس مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

کراچی:  کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت بننے والا سپورٹس کمپلیکس مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ناکارہ گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا۔

شہر کراچی میں ویران میدانوں کو آباد کرنے کا اعلان کرنے والی کے ایم سی اپنے ہی سپورٹس کمپلیکس میں عدم دلچسپی لے رہی ہے۔ کروڑوں روپے کا پروجیکٹ کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس اپنی تکمیل سے پہلے ہی کھنڈر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ پویلین کی چھٹ اڑ گئی جبکہ انڈور جمنیزیم بھی حکام کی توجہ کا منتظر ہے۔

دوسری جانب کے ایم سی وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسکوائش کورٹ میں اپنا دفتر کھول لیا ہے اور ناکارہ گاڑیاں اسپورٹس کمپلیکس میں کھڑی کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں