WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '3108'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

کراچی سنوائی رپورٹر راسش تہھیم

کراچی بھارتی قید سے رہائی پانے والے 20 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے ڈائریکٹرز آصف بھٹی، عبدالرؤف ابراھیم مینیجر شوکت حسین کے ہمراہ پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کر کے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کے ہاربر پہنچے پر نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور چیئرمین فشریز زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے۔ سالوں بعد اپنے عزیزوں سے ملتے ہی خوشی سے اشک بار ہوگئے۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے رہا ہونے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن یقیناً ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے لکن یہ خوشی اس وقت تک ادھوری ہے جب تک ہمارے دیگر ماہی گیر بھارتی ظلم اور انسانیت سوز مظالم سے آزاد نہیں ہوجاتے۔ پاکستانی ماہی گیروں پر دوران قید تشدد اور ذہنی اذیت پر عالمی اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔ ہماری کوششیں تمام ماہی گیروں کی رہائی تک جاری رہینگی۔ بعد ازاں رہا ہونے والے ماہی گیروں کو بورڈ روم ظہرانہ دیا گیا اور نقد رقوم کی تقسیم کرکے رخصت کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں