کراچی (رپورٹر – محمد رضوان)

کراچی (رپورٹر – محمد رضوان) کراچی بزنس فورم و تھنک ٹینک کے صدر راشد صدیقی نے ڈاکٹر زبیر مرزا کی تقریب سالگرہ کا انعقاد اپنے آفس میں کیا۔ اس تقریب میں فورم کے ممبران کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔جس میں فرخ مظہر،امیر احمد صدیقی،افیف صدیقی، کورنگی وومن چیمبر کی صدر مہرین، سمیعہ،باسط صدیقی و انور و دیگر مہمانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر زبیر مرزا نے صدر راشد صدیقی کا تقریب کے انقعاد پر شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر سمیعہ کا مزے دار کیک لے کر آنے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا میں نے آج پھر ایک جنم لیا ہے اپنے دوستوں کے درمیان اور رنگا رنگ تقریب میں جشن بھی منایا اور کیک بھی کاٹا۔فرخ مظہر نے بھی ڈاکٹر زبیر مرزا کو جنم دن کے موقع پر مبارک باد دی۔افیف صدیقی نے بھی بھر پور دلی مبارک دی۔ صدر راشد صدیقی آئندہ بھی فورم کے ممبران کی سالگرہ کے انعقاد کے لئے سرگرم ہے تاکہ بزنس کمیونٹی اپنی کاروباری مصروفیات کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی بھی خوشی کے ساتھ بسر کرسکے۔