کراچی: بلاول چورنگی پر گاڑی میں بم لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب گاڑی میں بم لگانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار ملزمان گاڑی پر ڈیوائس لگاتے ہیں، ملزمان میں سے ایک ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہے اور دوسرے کا چہرا واضح ہے، ملزمان 10 بجکر 21 منٹ پر ڈیوائس لگاکرفرار ہوتے ہیں جب کہ ویڈیو میں ملزمان کو فرار ہوتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان گاڑی کے بالکل قریب سے گزرتے ہیں۔

پولیس نے تصدیق کی ہےکہ انہی موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر بم چپکایا۔