’ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں قلفی بیچتے ہوئے‘

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے قلفی بیچنے والے کو شخص کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دے دی۔

گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک قلفی والے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔

مختصر سی ویڈیو میں ، ایک ادھیڑ عمر کے قلفی والے شخص کو خوبصورت آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں قلفی والا گانے کی طرح گنگناکر قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے اور قلفی والے کی اسی کوشش اور آواز کے شہزاد رائے مداح ہوگئے۔

شہزاد رائے نے ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں قلفی والے کو داد دیتے ہوئے لکھا ، واہ قلفی والے بھائی کیا بات ہے کھائے بغیر مزا آگیا۔