WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '809'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور  وفاقی وزرا نے سوشل میڈیا پر بیانات کی بھر مار کر دی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے، پیپلز پارٹی تیسری بار اقتدار میں لانے والے ووٹرز سے انتقام لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 12 سال سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والی پیپلز پارٹی کراچی کے برساتی نالوں اور گٹر کی صفائی کا انتظام بھی نہیں کر سکی۔

لاول پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ  سیاستدان ہونے کا ڈھونگ رچانے والا ایک بگڑا لاڈلا ٹی وی پر بیٹھ کر ہر کسی کو ہر برائی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، یہ مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو  اپنے پیاروں کی لاشیں نکالتے دیکھ کر دل غمگین ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  بارش کے باعث کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں