WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '5730'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ڈسکہ الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو  اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،  شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول دیا گیا ہے لہٰذا ووٹرزبلاخوف پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اورپنجاب آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع کنٹرول روم کے نمبروں پردی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط لے کر انہیں اس کی کاپی ضرور دیں اور پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 کی واٹس ایپ کاپی ریٹرننگ آفیسرکو ضروربھیجیں جب کہ امیدواروں کےایجنٹ فارم 45 کی کاپی حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ این اے 249 اور 2 صوبائی حلقوں میں بھی پرامن انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں