WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '4838'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ڈرامہ ’خدا اور محبت 3‘ نے ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا

جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 نے نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ کو یوٹیوب پر مقبولیت میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ (26 ملین ) مرتبہ دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں