چیف جسٹس بلوچستان ہائیکور ٹ جسٹس جمال خان کورونا سے صحتیاب

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کور ٹ جسٹس جمال خان مندوخیل مہلک وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کور ٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

گزشتہ روز جسٹس جمال خان مندوخیل کا کیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جب کہ چیف جسٹس کے خاندان کے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی منفی آچکے ہیں۔

اس حوالے سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ تمام دوست احباب ساتھی جج صاحبان اور جوڈیشل افسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔