پی ایس ایل ملتوی ہونا ایک غلطی تھی: عاطف رانا

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بھی ایک غلطی تھی۔

 عاطف رانا نے کہا کہ ‏غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور  پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بھی ایک غلطی تھی لیکن ماضی میں جو ہوا سو ہوا۔

دوسری جانب ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ‏ پی سی بی کے ساتھ مل کر بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی نے لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے اور لیگ کو جون میں مکمل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔