WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2393'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

پولیس بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنیوالے ملزم تک پہنچ گئی

ممبئی: پولیس شادی سے انکار پر اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم تک پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ادکارہ مالوی ملہوترہ پر گزشتہ روز چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کا پتا لگالیا ہے جس کی شناخت یوگیش مہیپال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم یوگیش مہیپال سنگھ کو منگل کی رات کو ہی ممبئی سے 50 کلو میٹر دور پلگھار ضلع میں واقع اسپتال سے ٹریس کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اس وقت ہوئی جس پولیس کی ٹیم واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے اسپتال پہنچی، ملزم اسی اسپتال میں اپنے علاج کے لیے داخل ہے اس لیے اسے باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اداکارہ مالوی ملہوترہ نے بتایا کہ ملزم نے شادی سے انکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور اس پھر اپنی کار میں فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اداکارہ مالوی ملہوترہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں