WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.239.233.139' AND post_id = '3790'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں

لاہور ٹرانسفر نہ کیے جانے پر پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں۔ 

ذرائع کے مطابق سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے خاتون ایس پی عائشہ بٹ کے شوہر ایس پی عبدالوہاب کو لاہور میں تعینات کروا لیا تھا اور عائشہ بٹ بھی لاہور میں ٹرانسفر چاہتی ہیں لیکن سابق سی سی پی او نے ایک ہی ڈسٹرکٹ میں میاں بیوی کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا تاہم ایس پی عائشہ بٹ کو پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ میں تعینات کر دیا گیا۔

اس معاملے کے بعد ایس پی عائشہ بٹ نے ٹوئٹ کی کہ ذاتی پسند نا پسند پر ٹرانسفر پوسٹنگ محکموں کو برباد اور افسران کے کیریئر کو متاثر کر رہی ہے، افسوس یہ ہے کہ اس کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔

اس بارے میں جب جیو نیوز نے ایس پی عائشہ بٹ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہی نہیں دیگر محکموں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، ساتھ ہی عائشہ بٹ نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں