پشاور سے کروڑوں روپے کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق عملے نے جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر سامان کی تلاشی لی تو مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ہیروئن دبئی اسمگلنگ کرنے کوشش کرنے والے مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم رفاقت خان کو اینٹی نارکوٹک فورس کی تحویل میں دے دیا ہے۔