WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '3551'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سال نو پر جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نئے سال کے آغاز پر جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کے ٹور کا آغاز 20 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے ہو گا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹور کا آخری ایک روزہ میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا ہماری خواتین اور کرکٹ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، خاص طور پر موجودہ مشکل صورت حال میں ہماری خواتین ٹیم کو اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

گریم اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سال نو کے موقع پر پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا دلچسپ ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں