پاکستان میں کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں، 330 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23521 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 330 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 141 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 299،233 اور ہلاکتیں 6350 ہوگئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 13007 ہوگئی ہے جب کہ 2425 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97306 ہے اور 2211 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13321 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36663 اور 1256 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2233 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3041 اور 71 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15762 ہے اور اب تک 177 مریض انتقال کرچکے ہیں۔