پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی لیکن اب یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے گراؤنڈز دینے سے معذرت  کے باعث سیریز ممکن نہیں رہی، انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔