پاکستانی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا

پاکستان کرکٹ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا جہاں اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گا۔

پاکستانی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا جہاں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی ہے جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔