WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.172.136.29' AND post_id = '6660'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

پاور سیکٹرکی نجکاری کے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، میاں منشا

معروف بزنس مین میاں منشا نے پاور سیکٹر کی ہر صورت نجکاری کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات چیت کرتے ہوئے میاں منشا کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری کے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، نیا بورڈ بنانے یا تجربے کار لوگوں کو لانے کی ترکیبیں کبھی نہیں چل سکتیں ۔

میاں منشا کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو 8 سے 9 فی صد گروتھ پر لےکر جانا ہے تو اداروں کی نجکاری کرنا پڑےگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ چور ہے چور ہےکہنے سے کام نہیں چلےگا، بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی کہا کہ آپ کے ملک میں ہر کسی کو چور چور کیوں کہا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے، شکر ہے میں نے شوگر انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس صنعت میں جہانگیر ترین سمیت کچھ لوگ انتہائی ایمان دار ہیں ، بغیر سوچے سمجھے کسی پر الزامات لگانا درست نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں