WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '2780'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ٹنڈوالہ یار (بیورو رپورٹ)

سول اسپتال ٹنڈوالہ یار انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز احکامات مکمل نظر انداز کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات مریض و تیمادار بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے قاصر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، صوبائی وزیر صحت و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کرونا پھیلنے کے خدشات کے باوجود میں قائم ٹنڈوالہ یار ضلع کا واحد بڑا سرکاری اسپتال سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے اسٹاف، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایس او پیز احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے کے باعث سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سول اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں زیر علاج مریض و تیمادار بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں، جبکہ ایم ایس سول اسپتال کی مجرمانہ خاموشی کے باعث او پی ڈی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی ہدایات یا احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی تلقین نہیں کی جارہی ہے، پرچی کاٶنٹر پر گلنے والی لائن میں کھڑے مریض بھی بنا کسی حفاظتی سامان کے بلا خوف وخطر سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں کر رہے ہیں، ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات کے باوجود سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے جانے پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر کے مریضوں اور عام شہریوں کی زندگی محفوظ بناتے ہوئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں