WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '3323'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ٹنڈوالہ یار (بیورو رپورٹ)

پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث الاعظم رح کی یاد میں شہباز کالونی ٹنڈوالہ یار میں عظمت اولیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ولی کامل علامہ رب نواز حنفی نے کہا کہ اولیاء کرام نے اسلام کی سربلندی کے لئے دنیاوی خواہشوں کو چھوڑ دیا تھا، خواجہ معین الدین چشتیؒ کی دعوت سے 90 لاکھ ہندو برادری کے لوگوں نے اسلام قبول کیا، مجدد الف ثانیؒ نے جب دیکھا کہ زمین کانپ رہی ہے، یعنی زلزلہ آ گیا تو انہوں نے اپنی مسواک زمین میں گاڑھ دی اور زمین تھم گئی، پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ نے پوری زندگی اسلام کے باغیوں کے خلاف جدوجہد کی، حضرت غوث الاعظمؒ اولیاء کرام کے سردار ہیں، علامہ رب نواز حنفی نے مزید کہا کہ جب بھی دینی مجلس میں شرکت کریں باوضو ہو کر آیا کریں، باوضو شرکت کرنے سے روحانیت حاصل ہو گی، دجال نے آنا ہے دجال کے فتنے سے عوام ہوشیار رہیں، پہلے گناہ کے مواقع کم ہوتے تھے آج گناہ کرنا آسان ہے، لہذا گناہ سے بچنا زیادہ ضروری ہے، ہم عبادت کر کے ولی بن سکتے ہیں، لیکن صحابی نہیں بن سکتے، لیکن صحابہ سارے ولی تھے، آج ذکر صحابہ کرنا بھی ضروری ہے، انہوں نے ذکر صحابہ بھی کروایا، اس موقع پر مولانا حیات حیدری، مولانا کاشف حنفی، سید رشید احمد شاہ، سید موسی شاہ، مولانا اصغر تھیبو اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں