WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '3265'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ٹنڈوالہ یار (بیورو رپورٹ)

پورے ملک کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی ووٹروں کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، ووٹروں کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر ٹنڈوالہ یار کی جانب سے ووٹ کی آگاہی کے حوالے سے کرونا وائرس ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے دفتر میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ٹی ای او تعلقہ ٹنڈوالہ یار جیارج، سوشل ویلفیئر آفیسر ٹنڈوالہ یار زوہیب خانزادہ، کوآرڈینیٹر فافین ٹنڈوالہ یار ضیاء الدین، انچارج این آر ایس پی ٹنڈوالہ یار فوزیہ خاصخیلی، محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہ یار کے افسران و عملے اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈوالہ یار خالد احمد مرزا نے کہا کہ ووٹ ہر فرد کا بنیادی حق ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہر محاذ پر ووٹرز کی آگاہی اور رہنمائی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، اور صاف شفاف و غیر جانبدرانہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی مقصد ہے، جس کیلئے الیکشن سے پہلے ہر ووٹر کے ووٹ کا درست جگہ پر داخل ہونا ضروری ہے، تاکہ کوئی بھی فرد اپنے اس بنیادی حق سے محروم نہ رہ سکے، اور عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ کے حوالے سے ووٹر لسٹیں چیک کریں، تاکہ ان کے ووٹ کے داخل نہ ہونے کی صورت میں جلد از جلد اندراج کروایا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے، اور اس کی بڑی اہمیت ہے، اور سوچ سمجھ کر ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہئے، اور ووٹ دینے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی بھی بڑی اہمیت ہے، جس کے بغیر ووٹ دینا نا ممکن ہے، تقریب میں موجود دیگر افراد نے بھی ووٹ کی اہمیت کے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں