WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '2786'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ٹنڈوالہ یار (بیورو رپورٹ)

ہر سال کی طرح اس سال بھی عاشقان میلاد دعوت اسلامی المدیا چوک خانزادہ محلے میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں حیدر آباد سے آئے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی علامہ مولانا مفتی غلام حسین عطاری المدنی نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں منانا بڑی سعادت کی بات ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا، اسلام دشمن عناصر آج مسلمانوں کے دلوں مدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ختم کرنے کی ناپاک سازشیں کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس اور اسلام دشمن ممالک کے سفارت خانے پاکستان میں بند کر دیئے جائیں، ان ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، بیان سے پہلے مقامی نعت خوانوں قاری عرفان عطاری، طیب عطاری، عقیل عطاری اور عمیر قاسمی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کئے، اجتماع میں شہر کے علمائے کرام محمد عمران عطاری المدنی، مولانا حافظ رمضان چشتی، مولانا محمد امجد عطاری ربانی، مولانا حافظ بشیر عطاری، مولانا محمد سلیم عطاری، مولانا عبدالوحید عطاری، دعوت اسلامی کے نگران مولانا محمد قیص رضا عطاری، محمد امجد عطاری نورانی کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات جناب ایڈوکیٹ حاجی عالم خانزادہ، محمد ارسلان خانزادہ عطاری، محمد اسد خانزادہ عطاری، زمیندار ایوب خانزادہ، ارشاد خانزادہ، حاجی فرحان زبیر خانزادہ، حاجی جبران خانزادہ، انس خانزادہ، نوشاد خانزادہ، ثاقب عطاری خانزادہ، اور بڑی تعداد میں بزرگوں، نوجوانوں نے شرکت کی، اجتماع کے بعد لنگر بھی کھلایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں